31

بزدار حکومت بزرگ شہریوں کی مالی معاونت کے لئے پیش پیش، پنجاب میں با ہمت بزرگ پروگرام کا آغاز، بزرگ کارڈ تقسیم کر کے کا باقاعدہ افتتاح

بزدار حکومت بزرگ شہریوں کی مالی معاونت کے لئے پیش پیش، پنجاب میں با ہمت بزرگ پروگرام کا آغاز
وزیر اعلی عثمان بزدار نے بزرگ خواتین میں باہمت بزرگ پروگرام کے تحت باہمت بزرگ کارڈ تقسیم کر کے کا باقاعدہ افتتاح کیا
:عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 2 ارب روپے کے ابتدائی فنڈ سے بزرگ شہریوں کی ماہانہ مالی اعانت کی جائے گی-معمر خواتین کو ترجیح دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے تصور کے آغاز کی طرف بڑھ چکے ہیںبزرگ شہریوں کی معاشی مشکلات کم ہوں گی، وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی معاشرے اورخاندان کی خدمت میں گزار ی، بڑھاپے میں سکھ ملنا ان کا حق ہے
علی اسجد ملہی نے کہا کہ یہ پروگرام وزیر اعلی عثمان بزدار کے دل کے بہت قریب ہے، معذور افراد کی مالی امداد اور تربیت کیلئے پروگرام شروع کیا جا رہا ہے-

باہمت پروگرام پر اچھی کارکردگی دکھانے پر بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر، سیالکوٹ اور خوشباب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کیلئ تعریفسرٹیفیکٹ بزدار حکومت کا لاہور کو خوبصورت بنانے کا مشن، داخلی و خارجی راستے ٹھوکرنیاز بیگ پر خیر مقدمی آرائشی گیٹ ”باب لاہور“ کی تعمیر مکمل
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹھوکر نیاز بیگ پر باب لاہور منصوبے کا افتتاح کر دیا،دیگر داخلی و خارجی راستوں کو بھی خوبصورت بنانے کا اعلان
لاہور باغوں اور پھولوں کا شہر ہے، باب لاہور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا،ٹھوکر نیاز بیگ جنکشن کی ری ماڈلنگ بھی کی گئی ہے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے نے کہا کہ لاہور کو نئی شناخت دی ہے،سابق حکمرانوں نے خوبصورت شہر کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس، مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت
لاہور20 نومبر:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج 90 شاہراہ قائد اعظم پر با ہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے پروگرام کے تحت بزرگ خواتین میں باہمت بزرگ کارڈ تقسیم کئے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے با ہمت بزرگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں 65 سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگوں کی مالی معاونت کیلئے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 2 ارب روپے کی ابتدائی رقم سے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے -”باہمت بزرگ پروگرام“ کے تحت بزرگ شہریوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا -انہوں نے بتایاکہ پروگرام سے بے سہارا بزرگ شہریوں کی معاشی مشکلات کم ہوں گی-بزرگ خواتین کو خصوصی طور پر اس پروگرام میں شامل کیا گیاہے تا کہ انہیں اپنی ضروریات کے لئے کسی کا دست نگر نہ ہونا پڑے۔وزیر اعلی نے کہا کہ باہمت بزرگ پروگرام کا آغازبے حد خوش آئند ہے۔پروگرام کے آغاز پر میں اطمینان محسوس کررہا ہوں -وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کا جو تصور دیا ہم اس کے آغاز کی طرف بڑھ چکے ہیں۔ریاست مدینہ کا قیام طویل اورصبر آزما ہے-یقین ہے کہ ہم اس سنگ میل کو عبور کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست مدینہ ایسی مثالی ریاست ہوگی جہاں ہر شہری کیلئے ریاست اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی۔بزرگوں کی قدر ومنزلت اورخدمت نہ صرف سماجی بلکہ مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔بزرگوں کی دیکھ بھال ہم سب کا فرض ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی معاشرے اورخاندان کی خدمت میں گزار ی، بڑھاپے میں سکھ ملنا ان کا حق ہے – حکومت بزرگوں سمیت معاشرے کے دیگرنظر انداز طبقات کی خدمت اورضروریات کو پورا کرنے کیلئے پنجاب احساس پروگرام کا آغاز کرچکی ہے۔کچھ عرصہ قبل ہم نے تیزاب سے متاثرہ افراد کیلئے ”نئی زندگی“کا آغاز کیا۔”باہمت بزرگ“احساس پروگرام کا ہی حصہ ہے۔”باہمت بزرگ“ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت بزرگ افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی نوعیت کامنفرد سوشل پنشن پروگرام ہے،جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے باہمت پروگرام کے اجراء کے حوالے سے اچھی کارکردگی دکھانے پر بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر، سیالکوٹ اور خوشباب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو سرٹیفیکٹ دئیے گئے۔وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجد ملہی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام وزیر اعلی عثمان بزدار کے دل کے بہت قریب ہے – وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر معذور افراد کیلئے بھی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت انہیں وظیفہ اور قرض دیں گے اور تربیت بھی فراہم کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل ڈویلپمنٹ پروگرام پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس پر 52 ارب روپے خرچ ہوں گے- انہوں نے کہا کہ با ہمت بزرگ پروگرام کے تحت مستحق بزرگو ں کو ماہانہ مالی امداد دی جائے گی اور یہ کیش آج ہی وصول کر سکیں گے – صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی-
بزدار حکومت کا لاہور کو خوبصورت بنانے کا مشن، داخلی و خارجی راستے ٹھوکرنیاز بیگ پر خیر مقدمی آرائشی گیٹ ”باب لاہور“ کی تعمیر مکمل،وزیراعلیٰ نے ٹھوکر نیاز بیگ پر باب لاہور منصوبے کا افتتاح کر دیا،دیگر داخلی و خارجی راستوں کو بھی خوبصورت بنانے کا اعلان:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور کے داخلی و خارجی راستے ٹھوکرنیاز بیگ پر خیر مقدمی آرائشی گیٹ ”باب لاہور“ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹھوکر نیاز بیگ پر بنائے گئے باب لاہور منصوبے کا افتتاح کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کر کے منصوبے کا افتتاح کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ باب لاہور کی تعمیر سے دوسرے شہروں سے لاہور آنے والوں پر شہر کا خوشگوار تاثر قائم ہو گا۔لاہور باغوں اور پھولوں کا شہر ہے، باب لاہور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ جنکشن کی ری ماڈلنگ بھی کی گئی ہے اورنہر کے ساتھ گرین ایریاز قائم کئے گئے ہیں۔سٹریٹ لائٹس، حفاظتی جنگلے اور آرائشی روشنیاں لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باب لاہور 130فٹ چوڑا اور 60فٹ بلند ہے اور اس کے دونوں اطراف سٹیل ورک سے درود شریف لکھا گیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور کو نئی شناخت دی ہے۔سابق حکمرانوں نے خوبصورت شہر کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ لاہور کے دیگر داخلی و خارجی راستوں کو بھی خوبصورت بنائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہور، اسلام آباد موٹروے اور لاہور ملتان موٹروے کے ذریعے آنے والی ٹریفک اس گیٹ سے گزر کر لاہور میں داخل ہورہی ہے۔تعمیراتی کام کے دوران ایک منٹ بھی ٹریفک نہیں روکی گئی۔ ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے نیچے سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، نذیر چوہان، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ، ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فارقلیط میر، قدیر باجوہ اور چیف انجینئر ایل ڈی اے عبد الرزاق چوہان نے تقریب میں شرکت کی-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے – وزیر اعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں