28

بلاول بھٹو کی بھانجے کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپنے بھانجے کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو کے بیٹے کے نام سے منسوب ایک اکاؤنٹ موجود ہے جس پر میر حاکم کی پیدائش سے اب تک کی چند تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں، اس اکاؤنٹ پر کل 6 پوسٹیں کی گئی ہیں جس میں آخری پوسٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میر حاکم کی تصویر ہے۔
اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو میر حاکم کو گود میں اٹھائے ہوئے پیار کر رہے ہیں، انہوں نے تصویر کے کیپشن میں میرا دل لکھا ہے۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر کو ہوئی تھی ، بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام اپنےمرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر ‘جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں