47

بلاو ل بھٹو کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہونے کی تصدیق کر دی۔
اس حوالے سےاپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نےخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے ویڈیو لنک پر خطاب کروں گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میں اپنی رہائشگاہ سے کام جاری رکھوں گا، تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں، میں آپ کا منتظر ہوں گا۔

علی موسٰی گیلانی کی گرفتاری سے متعلق اپنے بیان میںبلاول نے کہا کہ حکومت بوکھلاچکی ہے اور یہ جان چکی ہے کہ عوام سلیکٹڈ حکومت کے بجائے جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، احتجاج ہماراجمہوری حق ہے اور30 نومبر کو جوبھی ہو،ہم یہ حق حاصل کرکے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں