17

بلدیہ وھاڑی نے مالی سال 2021/22 کی بقیہ مدت ساڑھے 8 ماہ کا 1 ارب 83 کروڑ 58 لاکھ 79 ہزار 680 روپے کا فاضل ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا

وھاڑی(شفقت رمضان+شاہد رفیق) بلدیہ وھاڑی نے مالی سال 2021/22 کی بقیہ مدت ساڑھے 8 ماہ کا 1 ارب 83 کروڑ 58 لاکھ 79 ہزار 680 روپے کا فاضل ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا جو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا بجٹ اجلاس کی صدارت کنوینئر وائس چئیرمین سردار غلام مرتضی’ ڈوگر نے کی چیئرمین بلدیہ نادر بھٹی نے بجٹ پیش کیا اجلاس کے آغاز میں تلاوت کالم پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وائس چئیرمین، کونسلرز شاھد نیاز اور شیخ محمد حسین کی قراردادوں پر ایم این اے طاہر اقبال چوھدری کی والدہ سابق صدر پریس کلب شیخ خالد مسعود ساجد کی اہلیہ اور کونسلر بلدیہ رانا وحید کی وفات پر فاتح خوانی کی گئی بجٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی عدم شرکت تفصیل کے مطابق بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد بلدیہ وہاڑی کا پہلا باضابطہ اور بجٹ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چئیرمین بلدیہ نادر علی بھٹی، وائس چیئرمین سردار غلام مرتضی ڈوگر , سی ای او راو نعیم خالد سمیت کونسلرز و افسران نے شرکت اجلاس میں مختلف سیکیموں کی منظوری دی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا بعد ازاں چیئرمین بلدیہ نادر علی بھٹی نے بجٹ اجلاس میں مالیاتی بجٹ خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کم اور ترقیاتی اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وہاڑی کو موصول ہونے ابتدائی سال کا 62 کروڑ 27 لاکھ 19 ہزار 872 روپے جبکہ متوقع آمدن 1 ارب 21 کروڑ 31 لاکھ 58 ہزار 808 روپے ہے انہوں نے بتایا کہ غیر ترقیاتی اخراجات تنخواہیں 27 کروڑ 85 لاکھ 7 ہزار 800 روپے غیر ترقیاتی اخراجات کنٹیجینسی 15 کروڑ 52 لاکھ 70 ہزار، متوقع ترقیاتی اخراجات اے ڈی پی 2 کروڑ 50 لاکھ جبکہ متوقع ترقیاتی اخرجات (ذمہ داریاں) 1 کروڑ 58 لاکھ 10 ہزار 809 روپے متوقع ترقیاتی اخراجات پی سی پی 1 ارب 28 کروڑ 36 لاکھ 11 ہزار 303 ،متوقع ترقیاتی اخراجات پی سی پی 1 کروڑ 13 لاکھ 36 ہزار 161 ہونگے اسطرح بقایا آخیر سال 6 کروڑ 63 لاکھ 43 ہزار 607 روپے کی بچت ہوگی اجلاس میں شیخ جاوید کالا کونسلر نے کہا کہ بلدیہ کے افسران کسی کام سے پہلے تسلی کرتے ہیں کہ کام کہنے والے کونسلر کا تعلق ن لیگ سے تو نہی اجلاس میں وھاڑی شہر کے تمام پارکوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام پارکوں کی تزئین و آرائش کرکے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا کونسلر حکیم سعید نے ٹیبل آئٹم کے طور پر بلدیہ لی ملکیتی دوکانات کے کرایہ جات بڑھانے کے بارے میں پیش کی اس موقع پر چئیرمین بلدیہ نادر علی بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتنے طویل عرصے کے انتظار کے بعد دوبارہ بلدیہ کی سربراہی دی گئی ہے ہمیں پوری کوشش ہوگی کہ ہم اس بقایا مدت میں اپنے تمام ترقیاتی کاموں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کریں بلدیہ کی حدود میں تمام سڑکات , پارک سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فوری دستیابی جیسے بنیادی مسائل کو فوری حل کرتے ہوئے دستیاب فنڈز سے ان سکیموں کو مکمل کرلیں تاکہ شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف حاصل ہو اجلاس میں سٹی کونسلرز شاہد نیاز چوھدری , شیخ جاوید کالا رانا فخر السلام اور ندیم شیروانی نے بھی تجاویز پیش کیں اور قراردوں کے ذریعے مختلف سکیموں کی منظوری حاصل کی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اور ان کے حمایتی ممبران نے شرکت نا کی جبکہ اجلاس میں کل کونسلروں کے 80 فیصد نے شرکت کی#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں