38

بورے والا: کار کی ٹرک سے ٹکر، 8 افراد جاں بحق، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا-

بورے والا میں لڈن روڈ پر نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب مسافر کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی، حادثے میں کار میں سوار 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ لڈن روڈ پر نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب پیش آیا ہے جہاں مسافر کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے کار اور ٹرک کی باڈیز کاٹ کر مسافروں کی پھنسی ہوئی لاشوں کو نکالا اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، کار میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لڈن سے لاہور جا رہے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کار ڈرائیور محمد جہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، سوہا اور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں