40

بہن کی منگنی میں بلاول بھٹو کی کورنا کے باعث شرکت سوالیہ ؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت انے کی وجہ سے شرکت ہو گی یا نہیں .خاندان میں فیصلہ اج ہو گا-۔ جمعے کو ان کی بہن بختاور کی منگنی ہے۔ بلاول شریک ہوں گے یا نہیں؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

بختاور کے منگیتر محمود چودھری کے خاندان کے افراد کل (جمعرات) کو کراچی پہنچیں گے۔ تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہوگی، کیٹرنگ کمیٹی کے متعین اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی کی تقریب جمعہ کی شام ہو گی۔

اس سلسلے میں محمود چوہدری کے خاندان کے افراد جمعرات کو کراچی پہنچیں گے، جن کی مہمان داری کے لئے بلاول ہاؤس کا عملہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف کو بھی کو رونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔ جبکہ سجاوٹ کرنے والے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام کام کل رات تک مکمل کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں