83

بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عمر ایوب بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری تحریک انصاف منتخب ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئیں جبکہ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا اور حلیم عادل شیخ صدر پی ٹی آئی سندھ منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی بلوچستان کی صدارت کی نشست پر انٹراپارٹی الیکشن کوئٹہ میں ہوگا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کا حتمی اعلان 3 مارچ کو کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں