71

بینک آف پنجاب اور پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی (پی ایم آر سی) کے مابین کم لاگت ہاؤسنگ فنانس کی فراہمی اور اس کے فروغ کیلئے اشتراکِ عمل

لاہور(آمنہ شیخ سے ): بینک آف پنجاب (بی او پی)اور پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی (پی ایم آر سی) نے ملک میں کم لاگت ہاؤسنگ فنانس کی فراہمی اور اس کے فروغ کیلئے بطور ٹرسٹی پی ایم آرسی کے ہمراہ حکومتِ پاکستان کیقائم کردہ کم لاگت ہاؤسنگ کیلئے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ کے ساتھ کریڈٹ گارنٹی ایگریمنٹ پر دستخط کے ذریعے اشتراکِ عمل کر لیا ہے۔ بینک آف پنجاب پاکستان کا وہ پہلا بینک بن گیا ہے جس نے کم آمدن ہاؤسنگ قرضوں کیلئے خطرات سے تحفّظ کے حصول کی غرض سے ایک ماسٹر کریڈٹ گارنٹی ایگریمنٹ پر دستخط کردیے ہیں۔بینک آف پنجاب نے پی ایم آر سی کے ساتھ شراکت بھی کی ہے اور ری فنانسنگ سہولت حاصل کی ہے۔

حکومتِ پاکستان اپنے باشندوں کو کم لاگت ہاؤسنگ قرضہ جات کی فراہمی کیلئے پرُ عزم ہے۔تا کہ معاشی و سماجی ترقی ممکن ہو۔ یہ منصوبہ حکومت کے ہاؤسنگ اہداف اور غربت کے خاتمے کے مقاصد کے حصول میں مزید ممدو معاون ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ اس لین دین سے پنجاب بینک کیلئے کم آمدن گروپ کو کم لاگت اور زیادہ آسان ہاؤسنگ قرضہ جات کی فراہمی ممکن ہوجائے گا۔

پنجاب بینک کے صدر جناب ظفر مسعود نے کہا ہے کہ ”تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینک کے طور پر ہاؤسنگ کا شعبہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ایک ٹیم کے طور پر ہمیں ہاؤسنگ فنانس پر یقین ہے اور ہم صدق دل سے اپنے ہم وطنون کو کم لاگت ہاؤسنگ سہولت فراہم کر کے اس مقصد کیلئے انتہائی پرُ عزم ہیں۔ اس سے ملک کے اندر ہاؤسنگ سہولت کے اہداف کے حصول میں بڑی مدد ملے گی اور اس سے معاشی ترقی میں بھر پور شرکت بھی ہوجائے گی۔ اس شعبے میں اہم پیشرو ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پی ایم آر سی کے ساتھ ہمارا یہ تازہ ترین اشتراک اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم مارکیٹ میں اس جوشِ جنوں میں سب سے آگے ہونے کا عزم رکھتے ہیں“۔

پی ایم آر سی کے ایم ڈی اور سی ای او، جناب مدثر ایچ خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا؛”یہ لمحہ دراصل دونوں اداروں کیلئے انتہائی قابلِ فخر ہے کیونکہ ہم ملک میں کم لاگت ہاؤسنگ کے فروغ کیلئے مالیاتی اداروں کے درمیان باہمی اشتراکِ عمل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ خاص طور پر یہ کریڈٹ گارنٹی کم لاگت ہاؤسنگ کے فروغ اور کم لاگت ہاؤسنگ کو حقیقت بنانے کے حکومتی وژن کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی“۔

تقریب کی صدرات کرتے ہوئے چیرمین NAPHDA لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد انور علی حیدر نے BOP اور PMRC کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ نہ صرف کم آمدن رکھنے والے افراد کے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک قدم ہے بلکہ تصور ات کو حقیقت میں بدلنے کی بھی ایک مثال ہے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل اور ورلڈ بینک کے سپیشلسٹ ناموس ظہیر نے بھی تقریب میں آن لائن شرکت کی اور دونوں اداروں کو مبارک باد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں