20

بینک الحبیب کے مالیاتی نتائج کا اعلان

بینک الحبیب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31؍مارچ 2022؍تک کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا جس میں7.88؍فیصد شرح نمو کے ساتھ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.96؍بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا گیا ہے جبکہ قبل از ٹیکس منافع سال گزشتہ کے مقابلے میں15.95؍فیصد شرح نمو کے ساتھ 8.18؍بلین روپے ظاہر کیا گیا ہے۔
اس طرح فی شیئر آمدنی گزشتہ سال 4.14کے مقابلے میں 4.47؍روپے ظاہر کی گئی ہے۔
حقیقی مارک اپ آمدنی 22.23؍فیصد شرح نمو کے ساتھ 16.02 بلین روپے ظاہر کی گئی ہے جو بینک کی کامیاب شرح نموکو ظاہر کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں