14

بیکن ہاؤس گروپ کی جانب سے “ابھرتے ستارے” کے عنوان سے ذہنی آزمائش کے مقابلے کا انعقاد

بیکن ہاؤس گروپ کی جانب سے “ابھرتے ستارے” کے عنوان سے ذہنی آزمائش کے مقابلے کا انعقاد
مقابلے کے مضامین ‘پاکستان کے قومی نصاب’ کے مطابق جماعت اول اور دوئم پر مبنی تھے۔
لاہو( پ ر ) پاکستان کے نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس کی جانب سے والٹن کیمپس میں ’اُبھرتے ستارے‘ کے عنوان سے کوئز مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔مقابلے کے مضامین ‘پاکستان کے قومی نصاب’ کے مطابق جماعت اول اور دوئم پر مبنی تھے۔

ذہنی آمائشمقابلے میں اردو اور جنرل نالج کے مضامین کو شامل کیا گیا تھا جن میں جنرل سائنس، سوشل سائنسز اور اخلاقیات کے مضامین شامل تھے، اس مقابلے کامقصد طلبا کی اردو زبان میں قابلیت کو جانچنا اور بہتر بنانا تھا۔

تقریب میں مہمان خصوصی لمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تیمور رحمان،پرنسپل بیکن ہاؤس والٹن کیمپس مس تہمینہ لودھی سمیت طلباء، والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور اسلام آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جی 17کیمپس ماڈل ٹاؤن لاہور کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس طرح کے ذہنی آمائش کے مقابلہ جات سے طلبا میں اردو زبان سیکھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے اورزبان پر گرفت مضبوط ہوتی ہے۔اس لئے بیکن ہاؤس گروپ میں ہمیشہ اردو زبان کی ترویج اور اہمیت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی رہنمائی اور تربیت پر بہت زور دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں