14

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ ،سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی چھٹیاں بند

(ویب ڈیسک)تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ کب ہوگا،
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کانفرنس کل ہوئی جس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتےتعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہونا تھا،اہم ترین فیصلوں سےمتعلق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اج پریس کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور ملک بھر کے وزرائے تعلیم،محکمہ صحت کے افسران بھی شرکت کریں گے، کانفرنس کا آغاز اڑھائی بجے ہوگا، آج ہونے والے اجلاس میں سالانہ امتحانات 2021 کی پروموشن پالیسی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی چھٹیاں بند کریں گئیں،داخلہ مہم کے لئے سرکاری سکولوں میں ایڈمیشن کیمپس لگاتے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں، اس حوالے سےاحکامات جاری کردیے گئے جبکہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سکولوں میں چھٹیوں کے باوجود تمام اساتذہ کی حاضریاں لگائی جا رہی ہیں،سکول سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے، ایڈمیشن کیمپس کی نگرانی سکول ہیڈ ماسٹرز کے سپرد کی گئی ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کے مطابق کورونا کے باعث کلاسز بند کی گئی ہیں، تاہم اساتذہ کو سختی سے حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں