45

تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے، کاشف مرزا

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 14 فیصد طلباء کے پاس نیٹ کی سہولت ہے، یوکے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اسکولوں کی وجہ سے نہیں پھیلی۔
کاشف مرزا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپ میں ہر جگہ تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں، ہم ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش برقرار رکھنے کے فیصلے کو مسترد کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں