65

تعلیمی ادارےکھولنےکا فیصلہ کب ہوگا،وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی میٹنگ ہو گی، میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کھولنے کے حوالے سے 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی میٹنگ ہو گی، میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں۔بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے تعلیمی ادارے کھلنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا
شفقت محمود نے پاکستان ڈیموکریٹک( پی ڈی ایم) پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے، جے یو آئی( ف) کے اندرونی مسائل شروع ہوگئےہیں،ان میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ یہ کچھ کر سکے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم شفقت محمود نے 30 دسمبر کو لاہور میں بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں بورڈز کے تحت امتحانات کے انعقاد اور نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے پرحتمی فیصلہ ہوگا۔وفاقی وزیرتعلیم نے آئندہ سال تعلیمی اداروں سے متعلق منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینے کے لئے چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کو اجلاس میں شرکت کے لئے طلب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں