47

تعلیمی ادارے کب کھلے گے.؟

عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ملک میں بند تعلیمی ادارے کھولنے، موسم گرما کی تعطیلات، میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات پر غور کے لیے صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

دوسری جانب کورونا میں مبتلا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں آج سے دوبارہ کام شروع کریں گے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بھی کہا تھا کہ ان کا کورونا کے دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپسی ہوگی۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ میری جلد صحت یابی کورونا ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں