73

تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل ایک اور اہم فیصلہ

تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھلنے سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کردیا،سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ سکول کھلنے سے قبل انتظامات کو سو فیصد حتمی شکل دے دی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنےسکولوں میں ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کردیا۔اتھارٹی نے صبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کے مطابق لاہور کے سکولوں میں ڈینگی اور کورونا کے حوالے سےہفتہ صفائی منایا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ 18 جنوری سے ہائی سکول کھولنے سے قبل انتظامات سو فیصد مکمل کرلیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں