19

تعلیم کی قوت سے امیدکے دئیے جلنے لگے۔ Cycle for Change کی تقریب کا انعقاد۔

لاہور(سٹاف رپورٹر)2020کی ابتداء سے کووڈ19-نے تمام سماجی سرگرمیوں کو معطل کردیا جس میں دنیا بھر میں فنڈ جمع کرنے کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں تعلیم کے شعبہ کو بھی اس سلسلے میں بڑا جھٹکا لگا اور تعلیمی اداروں، خاص طور پر کم آمدنی والے گروپس سے متعلق تمام تعلیمی اداروں کیلئے آن لائن طریقہ ء کار کو جاری رکھناایک چیلنج بن گیا۔
تقریباََ دو سال کے وقفے کے بعد ٹی سی ایف (STCF) نے Cycle for Changeکے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد ملک میں خواندگی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے فنڈز اور تعاون کی اشدضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔یہ عام افراد اور کراچی کے اہم سائیکل کلبز کے ممبران کے لئے ایک بھرپور اور پر لطف تقریب تھی۔سائیکلسٹس نے اس دن کو سائیکل کے سفر کے ذریعے TCFکے بچوں کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے وقف کردیا تھا۔اس میں کراچی کے علاوہ لاہورکے 250سے زیادہ سائیکلسٹس نے شرکت کی۔انہوں نے سائیکل چلانے کا آغاز صبح سویرے سی ویو اور کراچی کے دیگر علاقوں سے کیاجو TCFقیوم آباد کیمپس پر ختم ہواجہاں انہوں نے TCFکے طلبہ سے ملاقات کی اور اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ اور بے حد مستحق بچوں کے خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے TCFکی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں