6

تمام نجی و سرکاری اسکولوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری

ڈینگی اور ملیریا کے حوالے سے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے لیے نئے ایس اوپیز جاری کردیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں، طلبہ و طالبات اور والدین کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس او پیز کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں اسمبلی اور فیزیکل ٹریننگ سیشن آئندہ ایک ماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں ہاف سلیو شرٹس پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فل آستین کی شرٹس اور ٹراؤزر کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں