9

تیز سے تیز گیند کرکے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کی کوشش کروں گا، حارث رؤف

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں تیز سے تیز گیند کرکے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف میچ جیت کر لیگ کا فاتحانہ آغاز اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آنا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیخلاف میچ جیت کر آغاز کرنا چاہتے ہیں، میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آسکتے ہیں۔
حارث رؤف نے کہا کہ ٹیم میں نئے پلیئرز آئے ہیں، آپس میں گُھل مل چکے ہیں، ہدف یہی ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق سو فیصد پرفارم کروں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ تیز ترین بولنگ کرنے اور بیٹسمین کے اعصاب سے کھیلنے کا پلان ہے، کسی ایک بیٹسمین کو ہدف نہیں بنایا ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ جب سے کرکٹ شروع کی ہے، شاہین کے ساتھ کمبی نیشن بنا ہوا ہے، میں پرفارم کروں یا شاہین آفریدی، اہم بات ٹیم کی جیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان کھلاڑی راشد خان کے آنے سے بہت فائدہ ہوا ہے، بولنگ ہماری اچھی ہے۔
اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ پی ایس ایل 6 میں ٹاپ وکٹ ٹیکر بنوں، پچھلے سیزن میں اچھا کھینے کے باوجود فائنل میں ہار گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ اس بار کوشش کریں گے کہ ٹرافی ضرور اٹھائیں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ گرمی میں مشکل تو ہوتا ہے مگر بطور پروفیشنل سب سہنا پڑتا ہے، سب سے ضروری بات یہ ہے کہ کرکٹ ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں