18

تیسرا T20: پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی بولنگ جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں خوش دل شاہ کی جگہ محمد آصف، حارث رؤف کی حسن علی اور افتخار احمد کی جگہ زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے جو اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ 6 وکٹوں سے کامیاب رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں