38

ثمرہ انٹرپرائزز نے ملک بھر میں ڈینڈی اور ہلز اینڈ ویلز پروڈکٹس کاDaraz.pkپر ڈیلیوری کیلئے آغاز کردیا۔

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) پاکستان بھر میں اپنی پروڈکٹس کو معروف ریٹیل اسٹورز پر کامیابی کے ساتھ پیش کرنے کے بعد، ثمرہ انٹرپرائززنے ڈینڈی اور ہلز اینڈ ویلز آئس کریم پورے ملک میں Daraz.pk کے ذریعے پہنچانے کا آغاز کردیا ہے۔

ڈینڈی اور ہلز اینڈ ویلز پروڈکٹس، ثمرہ انٹر پرائززکے وسیع پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔ڈینڈی منفرد کیوب اور بار کی شکل میں آئس کریم کے ٹکڑوں کے علاوہ آئس کریم ٹب میں اور پریمیئم آئس کریم برانڈہلز اینڈ ویلز 16مختلف فلیورز میں دستیاب ہے جس میں 4لو فیٹ اور
لو شوگرفلیورزبھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے ثمرہ انٹرپرائزز کی ڈائریکٹر ثمرہ منصب کا کہنا تھا کہ: ” ثمرہ انٹر پرائزز میں ہمارا مقصد صارفین کو دنیا بھر کی معیاری پروڈکٹس فراہم کرنا ہے جس پر ان کا اعتماد ہو اور اس اقدام سے ہم اپنی پروڈکٹس کو بھروسہ مند آؤٹ لیٹ Darazکے ذریعے دور دراز علاقوں میں پہنچا نا چاہتے ہیں۔
ڈینڈی اور ہلز اینڈ ویلز پروڈکٹس پاکستان کے تمام معروف اسٹورز پر بھی دستیاب ہیں۔ یہ پروڈکٹس naheed.pk ادر samrahenterprises.comپر آن لائن بھی پیش کی جاتی ہیں۔

ثمرہ انٹرپرائزز کے بارے میں:
ثمرہ منصب نے2014میں اس ادارے کی بنیاد رکھی جس کا مقصد فیملیز کو ایسی معیاری پروڈکٹس فراہم کرنا تھا جس پر وہ اعتماد کرسکیں۔ان میں ڈیری پروڈکٹس سے لے کرفروزن سبزیاں، اسنیکس اور ساسز، مصالحہ جات اور مختلف اجزاء شامل ہیں جو ہر کیٹگری کے شیفس اور گھریلو کُکس کو اسی ذائقے اور پاکیزگی کا لطف دیتے ہیں جو ہماری زندگی کا حصہ ہے۔

ثمرہ کئی مشہور ومعروف برانڈزپیش کرتا ہے جیسے Emborg, Siblou, Fresh St!, L

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں