31

ثمرہ انٹرپرائزز نے ناہیدسپر مارکیٹ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان میں ایک نئے برانڈ Dandyکا افتتاح کیا۔

لاہو(ٹیوٹرپاکستان) ثمرہ انٹرپرائزز نے 22مئی کو ناہیدسپر مارکیٹ میں Dandyکے افتتاح کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں اس کا افتتاحی اعلان اسٹیٹ آف قطر کے قونصل جنرل ہز ایکسلنسی مشال محمد اے اے الانصاری نے کیا جنہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے تقریب کو رونق بخشی اور Dandyکے اجراء کا افتتاح کیا۔اس تقریب میں تمام اہم پارٹنرز، کمپنی کی انتظامیہ اور معزز اور معروف کاروباری افراد نے بھی شرکت کی۔

Dandyکا شمار قطر کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے آئس کریم برانڈز میں ہوتاہے۔تقریب میں Dandy آئس کریم کے مختلف فلیورز منفرد نوعیت کے ساتھ پیش کئے گئے۔اس میں آئس کریم کے خوبصورت چوکور ٹکڑے بھی شامل تھے جو پروڈکٹ کی انفرادیت ہے۔
اس موقع پر ناہید سپر مارکیٹ کے ڈائریکٹر منصب ابرار نے کہا،”یہ تقریب بے حد کامیاب ہوئی۔ اس کی میزبانی ہمارے لئے ایک اعزاز ہے کیونکہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسٹیٹ آف قطر کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ ثابت ہوگی”۔

ثمرہ انٹرپرائززکی ڈائریکٹر ثمرہ منصب نے اپنی گفتگو میں کہا،” اس اہم تقریب کی میزبانی اور قونصل جنرل ہز ایکسلنسی مشال محمد اے اے۔ الانصاری کی شرکت اور ان کا تعاون ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ تقریب دونوں ممالک کے روابط کو مضبوط کرنے میں اہم قدم ثابت ہوگی۔ ”

ٖثمرہ انٹرپرائزز کے وی پی مارکیٹنگ سید محمد سلمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،”مارکیٹ کی تفصیلی ریسرچ اور مختلف پروڈکٹس کی جانچ کے بعد، اب ہم ایک خصوصی پروڈکٹ متعارف کروارہے ہیں جو ہمارے وسیع پورٹ فولیو میں بہترین اضافہ ہے۔
ہم اپنے صارفین کے ذائقے کی تسکین کیلئے نئی اور منفرد پروڈکٹس پیش کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔یہ پاکستان اور قطر کی مارکیٹ کے درمیان پارٹنر شپ کا بہترین نمونہ ہے”۔

Dandyکمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن جابر الثانی نے اس موقع پر کہا،”ہمیں پاکستان میں Dandy آئس کریم رینج کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہم اپنے صارفین کیلئے دلپسند آئس کریم کی لذت پیش کرتے ہیں جومنتخب اجزاء کے بہترین میل سے بنائی گئی ہے۔”
۔ ۲ ۔

اسٹیٹ آف قطر کے قونصل جنرل، ہز ایکسلنسی مشال محمد ا ے اے الانصاری نے اس موقع پر کہا،”یہ Dandy برانڈ اور اسٹیٹ آف قطر کیلئے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ Dandyہمارا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا آئس کریم برانڈ ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اب یہ پاکستان میں متعارف کروایا جارہا ہے جو پاکستانی صارفین میں بھی ایک مقبول برانڈ ثابت ہوگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس اشتراک سے دونوں اسٹیٹس کے درمیان دوستی میں بھی مزید گہرائی پیدا ہوگی۔”

یہ تقریب ثمرہ انٹرپرائزز اور ناہید سپر مارکیٹ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ Dandy کی مکمل پریمئیم رینج اور تمام فلیورزصارفین کیلئے ناہید سپر مارکیٹ اورnaheed.pk پرآن لائن دستیاب ہیں۔

ثمرہ انٹرپرائزز کے بارے میں
ثمرہ انٹر پرائزز کی ڈائریکٹر ثمرہ منصب نے یہ ادارہ 2014میں قائم کیا جوصارفین کو ریٹیل مارکیٹ میں کئی طرح کی کیٹگریز میں پروڈکٹس کی مختلف نوعیت کی رینج پیش کرتاہے جن میں سنیکس، بیوریجز، مصالحہ جات اورساسز، ڈسپوز ایبل گھریلو سامان، ڈیری، فروزن سبزیاں اور پھل، سی فوڈ، ہیلتھ اینڈ بیوٹی کی اشیاء شامل ہیں۔ ہم ہر کیٹگری میں بہترین برانڈز کا انتخاب کرتے ہیں اور دنیا کی اعلیٰ ترین کوالٹی کی قابل اعتماد خصوصی اصل پروڈکٹس کی مختلف اقسام پیش کرتے ہیں۔

ناہید سپر مارکیٹ کے بارے میں
ناہید سپر مارکیٹ۔ اعتماد اور معیار کا نام ہے جو صارفین کا اعتبار قائم کرتا ہے۔ اس کے بانی جناب ابرارالدین نے1970 کی دہائی میں روزمرہ اشیاء کے سامان کاایک چھوٹا سا آؤٹ لیٹ قائم کیاجو بڑھتے بڑھتے ایک کثیرالمنزلہ سپر مارکیٹ بن گیا اور اب اس کا شمارکراچی کی صف اوّل کی سپرمارکیٹس میں ہوتاہے۔ناہید سپر مارکیٹ میں نہ صرف شہر بھرکے صارفین کیلئے روزمرہ ضروریات کی معیاری اور محفوظ اشیاء دستیاب ہیں بلکہ Naheed.pkکے ذریعے پورے پاکستان میں معیاری پروڈکٹس، بھروسہ مند خدمات،محفوظ ادائیگی اور بروقت ڈیلیوری کے عزم کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں