31

ثمرہ انٹرپرائزز نے پاکستان میں مشن فوڈز متعارف کروادیاجو ان کے پورٹ فولیو میں ایک نیا اضافہ ہے۔ وی پی مارکیٹنگ سید محمد سلمان

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) ثمرہ انٹرپرائززپاکستان میں مشن فوڈز کے شاورما ریپس کے متعارف کروانے پربہت پر جوش ہیں۔یہ ریپس چار مختلف اقسام یعنی اوریجنل ریپس، پوٹیٹو ریپس، گارلک ریپس اور وہیٹ ریپس میں دستیاب ہیں۔ہرشاورما پیکٹ میں آٹھ پیسز ہیں اور ان کی قیمت 490/- روپے ہے۔ یہ ریپس نہایت ہی ملائم ہیں اور بآسانی تیارکئے جاسکتے ہیں۔

ثمرہ انٹر پرائززکے وی پی مارکیٹنگ سید محمد سلمان نے کہا،”برسوں کی مارکیٹ کی تحقیق اورذائقوں کا پتہ چلانے کے بعد، ہم اب پاکستان میں مشن فوڈز کے شاورما ریپس متعارف کروارہے ہیں۔ثمرہ انٹر پرائززصارفین کی زندگی کو آسان تر بنانے کیلئے ایسی پروڈکٹس فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے جو نہ صرف استعمال میں آسان ہوں بلکہ بھروسہ مند بھی ہوں۔”

ثمرہ انٹرپرائززکی ڈائریکٹر ثمرہ منصب نے بتایا،”ہم اپنے تازہ ترین برانڈ مشن فوڈز متعارف کروانے پر بہت پر جوش ہیں۔مشن فوڈز فلیٹ بریڈ کی مارکیٹ میں ابتدا کرنے والے علم بردار ہیں،لہذٰا یہ نیا اضافہ صارفین کو بہترین انتخاب فراہم کرنے کے عزم کے عین مطابق ہے۔”

مشن فوڈز دنیا کے کئی حصوں میں کام کررہا ہے اور وہ بنیادی طور پر مختلف پروڈکٹس جیسے شاورما ریپس کی پروڈکشن، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور سیلز میں مصروف عمل ہے۔وہ 80سال سے زیادہ کے عرصے سے کامیابی کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں اور دنیا میں فلیٹ بریڈ کی کل پروڈکشن کا 25فیصد سے زیادہ تیار کرتے ہیں، جس بناء پر وہ ان پروڈکٹس کی مارکیٹ میں عالمی لیڈرکی حیثیت رکھتے ہیں۔

مشن فوڈزکی تمام پروڈکٹس خریداری کیلئے پاکستان کی تمام مشہور سپرمارکیٹس میں دستیاب ہے۔یہ آن لائن samrahenterprises.com، naheed.pk اور daraz.pkپر بھی دستیاب ہیں۔

ثمرہ انٹر پرائزز کے بارے میں
ثمرہ انٹر پرائززریٹیل مارکیٹ میں اپنے صارفین کو کئی کیٹگریز میں پروڈکٹس کی مختلف اقسام پیش کرتا ہے جن میں اسنیکس، بیوریجز، مسالہ جات اور ساسز، ڈسپوز ایبل گھریلو اشیاء، ڈیری، فروزن سبزیاں اور پھل، سی فوڈ ہیلتھ اور بیوٹی کے شعبہ کی پروڈکٹس شامل ہیں۔ہم نے مختلف کیٹگریز میں بہترین برانڈز کا انتخاب کیا ہے اور آپ کیلئے دنیا بھر سے بے مثال کوالٹی کی خصوصی اصل پروڈکٹس پورے اعتماد کے ساتھ لائے ہیں۔
۔ ۲ ۔

مشن فوڈزاب ثمرہ انٹرپرائزز کے برانڈز کی وسیع رینج کا حصہ ہے جن میں Emborg, Plein Soleil, Siblou,
Fresh Street, Lactima, Smilla, Tortillove, Emirates Pofaki, Safari, Aladin, Orinex, Mr. Krisps, Avsar, Walker’s, Riscossa, Dandy & Hills & Vales.
شامل ہیں۔
مشن کے بارے میں
ثمرہ انٹرپرائزز مشن فوڈز کو متعارف کرواتے ہیں جو دنیا کی سب سے بڑی ٹورٹیلا،فلیٹ بریڈ اور کارن فلورتیارکرنے والی کمپنی ہے اور بنیادی طور پر ٹورٹیلا، ٹاکوس، کارن چپس، رپس، فلیٹ بریڈز، کارن اور وہیٹ فلورکے کاروبار میں مصروف عمل ہیں جو میکسیکو، امریکہ، سینٹرل امریکہ، یورپ اور ایشیا پیسیفک میں قائم ہے۔ 60سال کے کامیاب تجربے کے ساتھ مشن فوڈز مینوفیکچرزدنیا کی فلیٹ بریڈز کا 25%سے زیادہ تیار کرتے ہیں جس سے ان کے عالمی قائد ہونے اور ان پروڈکٹس کی سب سے بڑی کمپنی ہونے کا اظہار ہوتا ہے۔
ہمیں پاکستان میں مشن فوڈز کے شاورما ریپس متعارف کروانے پر بہت خوشی ہے۔ یہ ریپس نہایت ہی ملائم ہیں اور بآسانی تیار کئے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں