23

جادو کرنے کا الزام بہنوئی نے سالی کو قتل کردیا

تھانیوالا بازار میں جادو کرنے کے شبے میں بہنوئی نے اپنی سالی کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ میں عبداللہ نامی شخص نے گھر میں گھس کر اپنی سالی بشریٰ بی بی کو چھریوں سے وار کرکے قتل کردیا جب کہ بہن کو بچانے کی کوشش کرنے والی شمیم اپنے شوہر کے ہاتھوں زخمی ہوگئی۔
واقعے کے بعد کوتوالی پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
ملزم نے میڈیا کو بتایا کہ پیر صاحب نے اسے خواب میں بتایا کہ سالی نے تم پر جادو کیا ہے، میری آنکھ کھلی تو جاکر سالی کو قتل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں