52

جاز، ویکسی نیشن کی ملک گیر مہم میں این سی او سی کی معاونت کرے گا

اسلام آباد(ٹیوٹرپاکستان) جاز(Jazz) کی جانب سے کورونا سے بچاوکی ملک گیر آگاہی مہم چلائی جارہی ہے جس کا مقصد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (NCOC) کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگوانے کے لیے تیار کرنا ہے۔ یہ فیصلہ این سی او سی کی جانب سے سرکاری و نجی شعبہ کے تمام ملازمین کوکورونا ویکسین لازمی قرار دینے کے اعلان کی روشنی میں کیا گیاہے تاکہ ملک کے معاشی شعبہ جات کوجتنا جلدی ممکن ہو دوبارہ سے کھولاجاسکے۔

ایک قومی مقصد کی حمایت میں جازاپنے تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ان لاکھوں لوگوں تک رسائی حاصل کرے گا جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے۔ یہ مہم پرنٹ،ڈیجیٹل اور الیکٹرانک ذرائع سے براہ راست چلائی جائے گی۔ جاز کا مقصدموثر مواصلاتی حکمت عملی کے ذریعے ویکسین کے بارے میں لوگوں کی ہچکچاہٹ دور کرنا اور ویکسی نیشن کی قومی مہم پر لوگوں کا اعتماد بڑھاناہے۔

جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامرابراہیم کا کہنا ہے کہ،”ڈیجیٹل مواصلات کی ایک معروف کمپنی ہونے کی حیثیت سے اس ذمہ داری کا ادراک کرتے ہوئے، ہم حکومت کے پیغام کو دور دور تک پھیلانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جاز کا مقصد اپنے پلیٹ فار م سے واضح اور حقائق پر مبنی پیغام رسانی کی مدد سے ان لوگوں تک پہنچنا ہے جو یاتو شکوک وشبہات کا شکار ہیں یا پھر ویکسین کے بارے میں لاعلم ہیں۔ ویکسی نیشن کی قومی مہم کے بارے میں بروقت شعور بیدار کرنے سے وبا کی یہ لہر مزید کم ہوسکتی ہے۔“

ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی وجہ سے ملک میں اس وقت کورناکے مثبت کیسز کی شرح3 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ لیکن ویکسین لگانے والے افراد کی تعداد بڑھانے کے لیے ملک کو سرکاری اور نجی شعبہ کے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔عالمی سطح پریہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس پالیسی پر عمل درآمد سے کورونا کے باعث اسپتال داخل ہونے والوں کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ اس کے پھیلاو کوبھی کم کیا جاسکتاہے۔

جیسے ہی یہ وبا سامنے آئی،جاز نے مختصر اور درمیانی مدت کے اقدامات کے ذریعے حکومت کے ساتھ تعاون کیاہے جس کا مقصدپسماندہ شعبہ جات، باالخصوص صحت کے شعبہ پر اس وبا کے منفی اثرات کوکم کرنا ہے۔اس سلسلے میں، کمپنی نے گذشتہ سال اپریل میں 1ارب 20کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا جس سے دس لاکھ سے زائد لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں