38

جاز (Jazz)نے مارکیٹ میں اپنی قائدانہ پوزیشن مزید مستحکم کر لی

اسلام آباد(ٹیوٹرپاکستان) پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہمی کا سب بڑا اور نمبر ون 4Gآپریٹر جاز(Jazz) اپنی پوزیشن کو تقویت دیتے ہوئے پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مزید وسعت دے رہا ہے۔سال2020ء کی چوتھی سہہ ماہی میں جاز کے صارفین کی تعداد 9.8فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی طورپر 6کروڑ64لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔جازکے4Gصارفین کی تعداد61فیصد اضافہ کے ساتھ 2کروڑ50لاکھ جبکہ انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 13.4فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی طورپر 4کروڑ40لاکھ ہو گئی ہے۔

سال2020ء کی چوتھی سہہ ماہی میں کمپنی نے 12.3ارب روپے میں سے زیادہ ترسرمایہ کاری 4Gنیٹ ورک پر کی ہے اوربھرپور توجہ کی بدولت 4Gکی قابل کوریج آبادی 59فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران ڈیٹاکے استعمال کی تعداد 68.9فیصد اضافہ کے ساتھ 4.3GBفی صارف ہوگئی ہے۔جاز کی سیلف کیئر اپلی کیشن جاز ورلڈ(JazzWorld)کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد78لاکھ سے بڑھ گئی ہے جس کی بدولت اس ایپ نے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام اپلیکیشن کے طورپر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیاہے۔

اس عرصہ میں جاز کیش(JazzCash)کے ماہانہ صارفین کی تعداد مسلسل بڑھی ہے اور سالانہ67فیصد اضافہ سے اب یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ22لاکھ صارفین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں جاز کیش کے پلیٹ فارم سے 2.27کھرب روپے مالیت کی ٹرانزکشنز عمل میں آئی ہیں۔جاز کی کانٹینٹ سروس، جاز ٹی وی(Jazz TV)نے مزید ترقی کی ہے جس سے اس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 12لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعامر ابراہیم کہتے ہیں کہ”اس سہہ ماہی میں ہماری کارکردگی ہمارے صارفین کے ہم پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔4Gصارفین کی تعداد میں اضافہ اور ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی طلب سے ظاہرہوتاہے کہ پاکستان اس وقت ڈیجیٹل دورکے لیے تیار ہے۔تاہم پسماندہ علاقوں کو تیزاور قابل اعتماد 4Gسے آراستہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں