17

جانی ڈیپ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ایمبر ہرڈ کی جائیداد ضبط کر سکتے ہیں؟

امریکی اداکارجانی ڈیپ جوکہ اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت گئے ہیں، مبینہ طور پر ہرجانہ ادا نہ کرنے پر ایمبر ہرڈ کی جائیداد ضبط کرسکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایمبر ہرڈ اس وقت سخت مالی مشکلات کاسامنا کررہی ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں جانی ڈیپ کو ہرجانے کی ادائیگی کے لیے اپنے اثاثے فروخت کرنے پڑسکتے ہیں۔

اس حوالے سے قانونی ماہر یرمیاہ ڈینٹن کا کہنا ہے کہ اگر ایمبر ہرڈ، جانی ڈیپ کو ہرجانہ ادا نہیں کرسکیں تو جانی ڈیپ ان کے کیلیفورنیا کے گھر کو ضبط کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں یرمیاہ ڈینٹن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ”جانی ڈیپ ہرجانے کی وصولی کی کارروائی شروع کر سکتے ہیں‘۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ’جانی ڈیپ اداکارہ کے اثاثے ضبط کر سکتے ہیں، وہ ہرجانہ وصول کرنے کے لیے اثاثوں کو بیچ کر نقد رقم بھی حاصل کرسکتے ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں