27

جاوید میمن ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی مقرر

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے شعبہ کے ڈائریکڑ انجینئر جاوید علی میمن کو مبشر میمن کی جگہ ایچ ای سی ریجنل سینٹر کراچی کا انچارج ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
مبشر میمن کے ریٹائر ہونے پر جاوید علی میمن ان کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔
انجینئر جاوید علی میمن نے کراچی پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، انجینئر جاوید ممین اس سے پہلے بھی ایچ ای سی کراچی کے ریجنل سینٹر کے انچارج ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔
کراچی میں واقع ایچ ای سی کا ریجنل سینٹر کراچی سندھ کی حدود میں واقع تمام نجی و سرکاری جامعات اور اسناد تقویض کرنے والے انسٹیٹیوٹس کے معاملات کو دیکھتا ہے، اسناد کی تصدیق کرتا ہے اور اساتذہ کی تربیت کراتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں