26

جاپانی کرنسی تشویشناک حد تک گر گئی

جاپانی کرنسی تشویشناک حد تک گر گئی، کرنسی کی قدر 20سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی ین کی قدر ڈالر کے خلاف 128ین سے نیچے تک گر کر تقریباً 20سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ٹوکیو میں ین، ڈالر کے مقابلے میں گر کر 128ین سے نیچے چلا گیا، یہ سطح مئی 2002کے بعد نہیں دیکھی گئی تھی۔
جاپان کے وزیر خزانہ شونیچی سوزوکی نے منگل کو کہا کہ معیشت کو ین کی کمزوری سے پہنچنے والا نقصان بہت زیادہ ہے اور معیشت کے فوائد بھی اس سے کم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں