26

جوکووچ مقدمہ جیت گئے، آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت

آسٹریلیا کی عدالت نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی عدالت نے حکومت کی جانب سے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی حکام نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ائیرپورٹ پر روکتے ہوئے ان کا ویزہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
ٹینس اسٹار نے آسٹریلوی حکومت کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا تھا جس پر عدالت نے جوکووچ کو ملک کرنے کا معاملہ پیر تک مؤخر کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں