11

جویریہ خان بھی کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کی مداح نکلیں

پاکستانی ویمن کرکٹر جویریہ خان بھی گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کی مداح نکلیں۔
پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل پر جویریہ خان نے کیفی خلیل کا گیت گایا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جویریہ خان کی آواز کی لوگ بہت زیادہ تعریف بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کو پاکستان سمیت بیرون ملک بھی بہت پذیرائی ملی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں