72

جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے 4 افراد کی اجتماعی زیادتی،ویڈیو بنا لی

ننکانہ(ٹیوٹرپاکستان) ضلع ننکانہ کی رہائشی فیصل آباد جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کا ٹیوشن فیلو شاہد علی23اکتوبر کی شام میلاد میں شرکت کے بہانے چنیوٹ اپنے گاؤں لایا جہاں اس کے باقی تین دوست ریاض، عمران اور تصور موجود تھے جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس تھانہ رجوعہ نے متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد علی کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں دیگر ملزمان کے بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیاہے، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے ان کے رشتے داروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واقعہ کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لے لیا، انہوں نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں