63

حافظ سعید کو 10 سال 6 ماہ قید، جائیداد ضبطی کا حکم

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فنڈنگ کیس میں جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعیدکو 10سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
عدالت کی جانب سے حافظ سعید کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا جبکہ حافظ سعید کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

عدالت نے ظفر اقبال اور یحییٰ عزیز کو بھی 10 سال 6ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی، عبدالرحمٰن مکی کو بھی 6ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں