12

حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ رکھ دیا گیا

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کے باہر لگے بورڈز کو ہٹاکر وہاں کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔

جب کہ ٹرمینل پر طالبان کے متعدد جھنڈے لگائےگئے ہیں جن پر درج ہے امارت اسلامی دنیا بھر سے پرامن اور اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں