37

حج کیلئے عازمین کی مکہ آمد کا آغاز کل سے ہوگا،60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے

حج کے لیے عازمین کی مکہ مکرمہ آمد کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، ہفتے کی رات سے حج کے ارکان کی ادائیگی شروع ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق پیر کو وقوف عرفہ ادا اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا،کورونا کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔

اس سال 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، جبکہ مسجد الحرام سے میدان عرفات، مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ عرفات، مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں