66

حضرت داتا گنج بخشؒ علی ہجویری کےعرس مبارک کی تمام تقریبات کے دوران کرونا ایس او پیز پر ہر صورت عمل در آمدملحوظ خاطر جائے گا،تمام زائرین بھی لازمی ماسک کا استعمال کریں گے-زیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ

حضرت داتا گنج بخشؒ علی ہجویری کے 978ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات و تقریبات کے سلسلہ میں میڈیا کو بریفنگ
پریس بریفنگ میں وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ،ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری اوف ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو کی شرکت
عرس مبارک کی تمام تقریبات کے دوران کرونا ایس او پیز پر ہر صورت عمل در آمدملحوظ خاطر جائے گا،تمام زائرین بھی لازمی ماسک کا استعمال کریں گے۔وزیر اوقاف
محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کیلئے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کیلئے مبلغ ایک کروڑ روپے کی رقم مختص۔ڈی جی اوقاف
حضرت داتا گنج بخشؒ علی ہجویری کا سالانہ عرس مبارک 26تا28ستمبر2021بروز اتوار، پیر اور منگل سے آپؒ کے آستانہ عالیہ پر منعقد ہو گا۔ڈی جی اوقاف
عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 26ستمبربوقت.00 11بجے دن رسم چادر پوشی سے ہو گا، بعدازاں حسب روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا۔ڈی جی اوقاف

لاہور( سدید نیوز) حضرت داتا گنج بخشؒ علی ہجویری کے 978ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات و تقریبات کے سلسلہ میں لاہور پریس کلب کے آڈیٹوریم میں میڈیا کو پریس بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ،ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری اوقاف اور ا یڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اوقاف نے کہا کہ عرس مبارک کی تمام تقریبات کے دوران کرونا ایس او پیز پر ہر صورت عمل در آمدملحوظ خاطر جائے گا۔تمام زائرین بھی لازمی ماسک کا استعمال کریں گے۔

پریس بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے بتایا گیا کہ برصغیر میں قافلہ تصوف اور شریعت و طریقت کے امام الاولیائالشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کا آستانہ سب سے بڑا روحانی مرکز ہے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ علی ہجویری کا سالانہ عرس مبارک 26تا28ستمبرکو آپؒ کے آستانہ عالیہ پر منعقد ہو گا۔عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز.00 11بجے دن رسم چادر پوشی سے ہو گا۔ بعدازاں حسب روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کیلئے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کیلئے مبلغ ایک کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔عرس کے موقع پر دینی، روحانی محافل اور علمی نشستوں کے انعقاد کیلئے 500سے زائد مشائخ، سجادگان، اکابرعلمائاور مذہبی سکالرز، قرائاور نعت خواں حضرات کو مدعو کیا گیا ہے۔ وطن عزیز کی 200سے زائد روحانی اور خانقاہی شخصیات، معروف آستانوں کے سجادگان حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی خانقاہ کے سجادہ نشین سید بلال چشتی، خواجہ فرید الدین فخری سجادہ نشین اورنگ آباد شریف (انڈیا) اور پیر سید دیوان طاہر نظامی سجادہ نشین درگاہ خواجہ نظام الدین محبوب الٰہی (انڈیا) بطور خاص قابل ذکر ہیں۔اس سال عرس کی تقریبات کا ”نظام الاوقات“ پر مشتمل کتابچہ اور ”پوسٹر“ خوبصورت طباعت سے آراستہ کرکے کیثر تعداد میں ملک کے طول و عرض میں ارسال کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے اہم اخبارات میں عرس کی تقریبات سے متعلق اشتہار شائع کروا کر عوام الناس کو ملک بھر میں اطلاع کی جا رہی ہے۔حضرت داتا گنج بخشؒ کے علمی اور روحانی فیوض و برکات کی ترویج و تبلیغ کیلئے کتاب ”الزاد المرغوب فی تعارف کشف المحجوب“ کی خصوصی اشاعت،سہ روزہ عالمی کانفرنس اور دیگر استقبالیہ تقریبات کا انعقاد ہو گا۔ عالمی کانفرنس کا انعقاد 22ستمبر رازی ہال نیو کیمپس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں دوسرے روز بخاری آڈیٹوریم جی سی یونیورسٹی لاہورمیں کانفرنس ہو گی۔مورخہ24ستمبر کو دربار حضرت داتا گنج بخش میں معروف دانشور پروفیسر احمد رفیق اختر خصوصی لیکچرؒ دیں گئے۔25ستمبرکو یونیورسٹیز کے اشتراک سے مدارس دینیہ اور جامعات کے درمیان مقابلہ حسن قرآت و مقابلہ حسن تقریر داتا دربار کمپلیکس میں منعقد ہو گا۔ مورخہ25ستمبرکو خصوصی طور پر مشاعرہ منقبت کا انعقاد ہو گا۔زائرین کی روحانی، باطنی اور قلبی تسکین کیلئے عرس مبارک کے موقع پر محفل حسن قرات، تین روزہ قومی محفل نعتؐ بھی روزانہ ہو گی۔19اور 20صفر المظفر کو جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میں علمی و روحانی اجتماعات کے انعقاد کے علاوہ دو روزہ قراء حضرات، نعت خواں اور قوال محافل سماع کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ سالانہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کیلئے 133عدد سکیورٹی و کلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کیلئے نصب ہونگے۔ماسٹر کنٹرول روم میں 16عدد LCDنصب ہوں گی۔ دوران عرس مبارک محکمہ پولیس نے 2000پولیس اہلکاران تعینات کیے ہیں۔ جس میں 3ایس پیز، 7ڈی ایس پیز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباََ 2ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ دربار شریف کے اندر داخل ہونے والے راستوں پر2عدد سکیننگ مشین، 11واک تھر وگیٹس، 15میٹل ڈیٹکٹرز، 12انٹرکام اور 6عدد ایمرجنسی PTCLکنکشنززائرین کی حفاظت کیلئے مہیا کئے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز دربار شریف کے خواتین کے احاطہ میں مامور کی گئی ہیں۔داتا دربار میں موجود رضا کار تنظیموں کے 450رضا کار، 41سکیورٹی گارڈز اور60عدد پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز سیکورٹی انتظامات کویقینی بنانے کیلئے تعینات ہونگے۔داخلی راستوں پر پولیس نے بھی الگ سے واک تھرو گیٹس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122کا عملہ بمعہ 5ایمبولینس و موٹر سائیکلز ریسکیو ہمہ وقت موجود رہیں گے۔زائرین کو بلارکاوٹ دربار شریف تک پہنچنے کیلئے بذریعہ ٹریفک پولیس خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے عرس کے ایام میں زائرین کیلئے خصوصی لنگرکا وسیع انتظام ہو گاہے۔ زائرین کے وضو اور پینے کے پانی کی فراہمی وغیرہ کے انتظامات بھی تسلی بخش کیے گئے ہیں۔ عرس مبارک پر آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے داتا دربار کمپلیکس کی حدود اور مسجد کے تہہ خانہ میں میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ عرس مبارک کے موقع پر صفائی کے خصوصی اقدامات کیلئے 200ورکرزرات دن دو شفٹوں میں کام کرینگے جو عرس مبارک کے موقع پر داتا دربار کمپلیکس کے احاطے میں ہر جگہ پر صفائی کو یقینی بنائیں گے۔ سکیورٹی کے انتظامات کے پیش نظر دوران عرس زائرین کی سہولت کیلئے سنٹرل ماڈل ہائی سکولII-، ریٹی گن روڈ، مسلم سکول نمبرIIاور داتادربار ہسپتال لاہور میں وسیع پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔دوران عرس مبارک جملہ انتظامات اور عوامی سہولت کیلئے دیگر محکمہ جات کے کیمپ آفسز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ ہیلپ کاؤنٹرز پر زائرین کی مدد اور رہنمائی کیلئے چاک و چوبند عملہ موجود رہے گا۔پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے زریعے عرس کی تقریبات کی تشہیر کے علاوہ ان تقریبات کو براہ راست ٹیلی ویژن چینلز پر دکھائے جانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں