304

حلیب فوڈز کا اپنے ڈیری فارمرز کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہدہ طے

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) حلیب فوڈز لمیٹڈ (HFL) پاکستان میں صف اول کی ڈیری پروسیسنگ کمپنی اور بینک آف پنجاب (BoP) نے حلیب فوڈز سے وابستہ ڈیری فارمرز کو با آسانی مالیمعاونت فراہم کرنے کے لئیمعاہدے پر دستخط کر دیے۔ اس اقدام سے ڈیری فارمرز کوآسان شرائط اور کم مارک اپ ریٹ پر مالی معاونت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ان قرضوں کے ذریعہ موجودہ ڈیری فارمرز اپنے کاروبار کو بڑھانے اور جدید بنائیں گے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب ایچ ایف ایل ہیڈ آفس، لاہور میں ہوئی۔ بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او، جناب ظفر مسعود اور حلیب فوڈز کے سی ای او، جناب سید مظہر اقبال نے پنجاب بھر سے ڈیری فارمرز، قابل ذکر میڈیا پرسنز اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ایچ ای ایف ایل کے سی ای او، سید مظہر اقبال نے کہا، ”حلیب فوڈز ہمیشہ ہی بڑے پیمانے پر ملک اور معاشرے کی معاشی ترقی کے لئے پرعزم رہا ہے۔ ہمیں عوامی مفاد کے اس اقدام کا حصہ بننے پر خوشی ہے، جو یقینی طور پر غیر منظم / چھوٹے پیمانے پر ڈیری فارمنگ کمیونٹی کی مدد کرے گا۔ بی او پی وزیر اعظم کے کامیاب جوان سکیم اور پنجاب روزگار اسکیم کے ذریعہحلیب فوڈزسے وابستہ چھوٹے پیمانے پر ڈیری فارمر ز کو سہولت فراہم کرے گا۔ ہم پرزور یقین رکھتے ہیں کہ یہ اقدام پاکستان کے ایگری سیکٹر کے منظر نامے میں مثبت انداز میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔”

صدراور سی ای او، بی او پی، جناب ظفر مسعود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”ہم اس اقدام کی شراکت کے حوالے سے پر جوش ہیں جو ڈیری فارمرز کے لیے منظم مالی شمولیت کو فروغ دینے اور ڈیری فارمنگ کے طریقوں کو بہتر بنانے کے ذریعے پاکستان کے زرعی زمین کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے چھوٹے کاشتکاروں کی مالی شمولیت اور فلاح و بہبود کو ترجیح دینا کلیدی حیثیت رکھتا ہے، جس کے بدلے میں پاکستان کی معاشی نمو میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔ بی او پی وفاقی حکومت کے وزیر اعظم کامیاب جوان اسکیم اور صوبائی حکومت کی پنجاب روزگار اسکیم (پی آر ایس) کے تحت مالی امداد پیش کرے گا جو حکومت کے نوجوانوں کو اپنا کاروبار کرنے کے لئے بااختیار بنانے کے اقدام کو مزید فروغ دے گا۔ ”

حلیب فوڈز اپنے روایتی ڈیری فارمرز کو ڈیری انفراسٹرکچر تبدیل کرنے اور اپ گریڈ کرنے کے لئے مالی سہولت سے فائدہ اٹھانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ کمپنی اس وقت الہ آباد، عارف والا، چشتیاں، جھنگ اور لیہ میں 5 اہم مقامات کے ساتھ پنجاب بھر کے 11 اضلاع میں دودھ جمع کرنے کا نیٹ ورک چل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں