29

حکومت آئینی اور قانونی مدت پوری کرے گی، حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ نے جومجھے ذمہ داری دی ہے کوشش ہے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز سے متعلق عمران خان کی گفتگو اس کی منفی ذہنیت کی عکاس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔

ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں