12

حکومت عوام سے جنگ کریگی تو جیت نہیں سکے گی،ر مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر حکومت عوام سے جنگ کریگی تو جیت نہیں سکے گی، اس کاجواب عوام خود دیں گے ۔’ووٹ کو عزت دو ‘‘پاسبان ʼرابطہ عوامی مہم کا حصہ ہے۔مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام مہنگائی ،بیروزگاری اور حکومت کی نالائقی سے تنگ آئی ہوئی ہے ، عوام نے نوازشریف کی آواز پر لبیک کہا ہے اور فتح ونصرت عوام کی ہوگی، اس نالائق ، نااہل اور مسلط شدہ وزیراعظم سے قوم کو نجات ملے گی ، یہ تحریک کامیاب ہوگی ۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ʼ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘پاسبان ʼ بننے والے رضاکاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘مہم نوجوان نسل اور عام عوام کو اپنے ووٹ کے آئینی حق اور اس کی اہمیت سے روشناس کرانے کے لئے شروع کی جا رہی ہے۔ اس مہم کے ذریعے نوجوان نسل، خواتین سمیت معاشرے کے تمام شعبہ جات اور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی سیاسی تربیت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں