20

حکومت ملی تو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے کا تھا، اب 1800 کا ہے: بلال یاسین

وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے کا تھا، آٹے کے 20 کلو کی تھیلے کی قیمت اب 1800 روپے ہے۔

بلال یاسین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حکومت قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹی کی استعداد بڑھانے کے لیے 30 گاڑیاں آپریشن اسکواڈ میں شامل کی جا رہی ہیں، نئی گاڑیاں صوبے کے مختلف اضلاع کو دی جارہی ہیں۔

وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ بیکری آئٹمز کی قیمت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں