معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا ویکسین لگوانے والےبزرگوں کو پک اینڈ ڈراپ دے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا بزدارحکومت کا مشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے حقوق کا استحصال کیا، ماضی کے حکمرانوں نے خدمت کے نام پر جائیدادیں بنائیں اورتجوریاں بھریں۔
بزدارحکومت نے کورونا ویکسین لگوانے آنے والےبزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کی پک اینڈ ڈراپ کیلئے خصوصی ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔ ایمبولینس سروس بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے گھر سے سنٹر پر لانے اور پھر گھر ڈراپ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 2, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قرضوں کا بوجھ قوم پر ڈال کرظل سبحانی منشی سمیت لندن کوچ کرگئے، کرپٹ ظل سبحانی جھوٹوں کی رانی عوام کےمتھے مارگئے۔