35

حکومت کی فل اورگریس مارکس پالیسی کے تحت تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ سنگین مذاق ہے۔ کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا ہے کہ گریس اور فل مارکس پالیسی سنگین مذاق ہے۔ حکومت کی فل اورگریس مارکس پالیسی کے تحت تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ سنگین مذاق ہے۔
امتحان کا مقصد طلباکی قابلیت کو جانچنا ہے نہ کہ خیراتی نمبروں کی نسل تیار کرنا ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے۔ طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کرنا حقدار طلبا سے زیادتی اورنسلوں کو برباد کرنے کے مترادف ہے۔
بیساکھیوں کاامتحانی نظام تعلیم اور طلبا کی بربادی ہے۔مسلسل تعلیمی ادارے بند کرکےپانچ کروڑ طلبا کےتعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔
وزارت تعلیم کی نااہلی کی وجہ سےتاحال 10000 سے زائد پرائیویٹ سکولزمستقل بند، 7لاکھ ٹیچرزپیشہ چھوڑ چکے ہیں۔کل5کروڑ طلبا میں سے 50% طلبا تاحال واپس نہیں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں