17

حکومت کے تمام منصوبے اور فیصلے ملک وقوم کے مفاد میں ھوتے ھیں۔اور کچھ عرصہ بعد ان اقدامات کے نتائج آنا شروع ھو جائیں گے۔ طاہر انورواھلہ

وہاڑی ( شفقت رمضان ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تمام منصوبے اور فیصلے ملک وقوم کے مفاد میں ھوتے ھیں۔اور کچھ عرصہ بعد ان اقدامات کے نتائج آنا شروع ھو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ھولڈر صوبائی اسمبلی وجنرل سیکرٹری انصاف ویلفیئرونگ جنوبی پنجاب چوہدری طاہر انورواھلہ نے پی ٹی آئی ہاؤس فیصل ٹاؤن وہاڑی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک محب وطن لیڈر ھے جو دن رات اس ملک کی تقدیر بدلنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ البتہ تمام سیاسی و کاروباری مافیاز اس کو مختلف پروپیگنڈااور حربوں کے ذریعے ناکام کرنے کی کوشش کررھے ھیں لیکن انشاء اللہ عمران خان ان کا مقابلہ بھی کرے گا اور ملک کو اور ملک میں بسنے والے تمام طبقات کو مشکلات سے نکال کر اپنے کیئے ھوئے وعدوں میں سرخرو ھوگا۔ طاہر واہلہ نے مزید کہا کہ باریوں والے شریف برادران اور زرداری ٹولہ اب میدان سے آؤٹ ھوچکے ھیں اور پاکستانی سیاست میں سوائے رونے دھونے کے ان کا اب کوئی کردار نہ ھوگا۔ اب پاکستان کے مزدور، کسان، صنعت کار کے لیئے تعمیر وترقی کی صبح طلوع ھونے والی ھے۔ اسوقت پاکستان کے کسان خوشحالی کے افق پر ھیں اور ان کے ثمرات ملک کے ہر طبقہ تک پہنچنا شروع ہو گیئے ھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں