44

خاتون شوہر قتل کرکے سر تھانے لیکر پہنچ گئی، پولیس والے بھی لرز گئے

بھارت میں تلخ کلامی کے بعد بیوی نے شوہر کو قتل کر کے سر جسم سے الگ کر دیا تاہم بعدازاں پولیس سٹیشن جا کر سرینڈر کر دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رینیگنٹا پولیس انسپکٹر انجو یادیو نے بتایا کہ 53 سالہ روی چندرن اور 50 سالہ وسندھرا رینیگنٹا میں پولیس لائنز کے رہائشی ہیں ، جن میں گھریلو تنازعات کے باعث اکثر جھگڑے رہتے تھے ، ان کا 20 سالہ بیٹا بھی ہے ، بیٹے کا کہناہے کہ دونوں پریشان خاندانی زندگی گزار رہے تھے۔
شوہر کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد وسندھرا نے تیز دھار آلے سے اس کا گلا کاٹا اور پھر غصے کی حالت میں سرجسم سے الگ کر دیا ، اس کے بعد خاتون نے شوہر کے سر کو ایک تھیلے میں ڈالا اور سڑک پر چلنا شروع کر دیا ، تھیلے سے خون نکل کر سڑک پر گرتا رہا اور خاتون پیدل چلتے ہوئے تھانے جا پہنچی جہاں اس نے خود کو سرینڈر کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں