5

خان صاحب!عدالتوں سے آپ کی جان کب چھوٹے گی؟صحافی کا سوال

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج میری بھی انگریزی کمزور ہے۔
یہ بات انہوں نے کمرۂ عدالت میں صحافی کے سوال کہ ’’ڈیپ ریگریٹ اور ان کنڈیشنل اپولوجی میں سے ہم کس کا ترجمہ کریں؟‘‘ کے جواب میں کہی۔
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب معافی مانگیں گے یا خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑیں گے؟
خاتون جج کو دھمکی کا کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے معافی مانگ لی
عمران خان نےجواب دیا کہ یہ آپ کو پتہ چل جائے گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ عدالتوں سے آپ کی جان کب چھوٹے گی؟
عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی نہیں چھوٹنے لگی۔
صحافی مطیع اللہ جان نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ معافی مانگ کر زیادہ خطرناک ہو جائیں گے؟
عمران خان نے جواب دیا کہ تمہیں ان چیزوں کا زیادہ علم ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب! کیا آپ اب بھی کسی کے لاڈلے ہیں؟
جواب میں عمران خان مسکرا کر آگے بڑھ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں