31

خیبر پختونخوا: سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کے معاملات طے پاگئے

خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کے معاملات طے پاگئے، جماعت اسلامی نے اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت بھی اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کرے گی۔

صوبائی صدر پی پی پی ہمایون خان کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم اور جماعت اسلامی کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے عباس آفریدی، میاں عالمگیر، پیپلز پارٹی کے فرحت اللّٰہ بابر، محمد علی شاہ باچہ، احمد کریم کنڈی شریک ہوئے۔

اجلاس میں جے یو آئی سے مولانا لطف الرحمان اور محمود احمد بیٹنی عوامی نیشنل پارٹی کے سردار حسین بابک اور حاجی ہدایت اللّٰہ خان بھی شریک ہوئے۔

پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں جماعت اسلامی اپوزیشن کے امیدواروں کو ووٹ دے گی۔

عنایت اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن، جے یو آ ئی، اے این پی امیدوار جنرل نشستوں پر انتخابات لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں