32

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 15 کروڑ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 2 لاکھ 42 ہزار 628 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 64 ہزار 170 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 2 ہزار 768 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 834 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 77 لاکھ 75 ہزار 690 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 88 ہزار 337 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 695 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 10 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 867 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 747 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 4 ہزار 832 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں