151

دنیا کا پہلا 25 منزلہ سونے کا ہوٹل

ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں دنیا کا پہلا سونے کا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے۔
اس پُر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا استعمال ہوا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی الیکٹرانک سیڑھیوں پر 24 قیراط کے سونے کی پلیٹ چڑھائی گئی ہیں جبکہ 5 ہزار سکوائر میٹر پر سنہری ٹائلز لگی ہوئی ہیں۔

عمارت کی 25 منزلوں کے اندرونی حصوں پر بھی سنہری اشیا سے سجاوٹ کی گئی ہے۔

اس ہوٹل میں موجود ہر چیز سنہری رنگ میں چمک رہی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں