9

دنیا: کورونا وائرس کیسز 11 کروڑ 16 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 17 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 72 ہزار 387 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 23 لاکھ 97 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 2 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 68 لاکھ 24 ہزار 596 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 9 ہزار 875 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار 473 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 92 لاکھ 97 ہزار 326 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 198 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 88 لاکھ 99 ہزار 272 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 339 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 91 ہزار 651 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 46 ہزار 6 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 39 ہزار 148 تک جا پہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں