25

دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے ترک کسان کا انوکھا تجربہ

ترکی میں ایک کسان نے اپنی گائے کے دودھ کی پیداوار بڑھانے منفرد تجربہ کیا ہے، انہوں نے گائے کو ورچوئل رئیلٹی گوگلز پہنائے تاکہ مویشی یہ سمجھیں کہ وہ موسم گرما میں کسی سرسبز و شاداب چراگاہ میں جگالی میں مصروف ہیں۔

عزت کوکیک نامی اس کسان کا خاندان ترکی کے علاقے اکسارے میں واقع اپنے فارم پر تین نسلوں سے مویشیوں کی پرورش کررہا ہے ہے۔ ان کا یہ کاروبار اس طویل عرصے کے دوران اسی لیے بڑھ رہا ہے کہ وہ ہمیشہ وقت اور حالات سے مطابقت برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اب عزت کوکیک کی باری ہے کہ وہ خاندان کے اس کاروبار کو اگلی نسل کو منتقل کرنے سے قبل بہتر اور منفعت بخش بنائے، لہٰذا انہوں نے یہ غیر روایتی حل ڈھونڈا ہے تاکہ دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے مویشیوں کے آرام کے لیے ایک موسیقی کا تجربہ کیا تھا اور اب دودھ کی پیداوار میں اضافہ کے لیے مذکورہ بالا منفرد وی آر گوگلز پر کام شروع کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں