20

دوسرا ٹیسٹ: بنگلادیش کو کیویز کیخلاف اننگز اور 117 رنز سے شکست

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور117 رنز سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں فالو آن کا شکار بنگلادیش کی ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے لٹن داس 102 اور کپتان مومن الحق 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ بولر کیل جیمیسن نے 4 اور نیل ویگنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میزبان ٹیم نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر521 رنز پر ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 126 اور دوسری اننگز میں 278 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
خیال رہے کہ ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بنگلا دیشی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی، بنگال ٹائیگرز نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراؤنڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ جیتا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں